سرویکل کینسر کیا ہے؟
یہ خواتین کی بچہ دانی کے نچلے حصے کا خطرناک کینسر ہے، جو ایک وائرس ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) کی وجہ سے ہوتا ہے۔شروع میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، لیکن وقت کے ساتھ یہ جان لیوا بن سکتا ہے۔ قریبی اسکول، عارضی ویکسینیشن سنٹر یا سرکاری مرکزِ صحت سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1166 یا 1033 پر کال کریں۔
